الطاف حسین پہلے بھی تین بار گرفتار ہوئے

. . No comments:
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اپنی سیاسی زندگی میں چوتھی بار لندن میں گرفتاری کا سامنا کرناپڑا، وہ اس سے پہلے بھی تین مرتبہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں ۔ 11 جون 1978ءمیں آل پاکتان مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی تشکیل کے بعد اپنے 36 سالہ الطاف حسین پہلی بار 14 اگست 1979ءکو مزار قائد کراچی کے قریب بڑے مظاہرے کے وقت پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے تھے، یہ مظاہرہ بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لئے تھا، انہیں 9 ماہ قید اور 5 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی، وہ سزا کی تکمیل پر 28 اپریل 1980ءکو رہا ہوئے۔ دوسری بار 31 اکتوبر 1986ءکو حیدر آباد پکا قلعہ گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کے بعد کراچی واپسی پر انہیں گرفتار کیا گیا اور متعدد فوجداری مقدمات قائم کئے گئے تاہم شدید عوامی دباﺅ پر الطاف حسین اور ان کے ساتھیوں کو سینٹرل جیل کراچی سے 24 فروری 1987ءکو رہا کردیا گیا اور تمام مقدمات واپس لے لئے گئے تھے۔ تیسری بار 30 اگست 1987ءکو انہیں گرفتار کیا گیا اور 7جنوری 1988ءکو رہا ہوگئے۔ چوتھی بار 3 جون 2014ءکو لندن میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

No comments:

Post a Comment